اسلام ناب محمدی

ساخت وبلاگ
*امریکی مفکر فرانسس "فوکویاما":* *شیعہ کون..؟؟* شیعہ ایک ایسا پرندہ ہـے جس کے دو مضبوط پَر ہیں: ایک سُرخ پر *(امام حُسین ع)* دوسرا سَبز پر *(امام زمانہ)* سُرخ پر: شہادت کی آرزو ہے جس کی جڑیں کربلا میں ہیں۔ یہ آرزو انہیں جُھکنے نہیں دیتی۔ سبز پر: مہدویت پہ ایمان ہے۔ شیعہ عدل و انصاف قائم ہونے کے منتظر و امیدوار ہیں اور جو امیدوار ہو کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔ اس پرندہ نے ایک مضبوط زرہ پہن رکھی ہے جس کا نام *"ولایت فقیہ"* ہے۔ یہ زرہ دونوں پَروں کی محافظ ہے۔ شیعہ مذہب ان پروں اور زرہ کے ذریعے اتنی بلندی پہ پرواز کر رہا ہے کہ ہمارے سیاسی، اقتصادی، معاشی، ثقافتی اور اخلاقی زہر آلود تیر اس تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ *"ولایت فقیہ"* کی وجہ سے شیعہ قوم ایک "ناقابل شکست" قوم بن چکی ہے۔ جب تک ولایت فقیہ کا خاتمہ نہ ہو یا اسے مشکوک نہ بنایا جائے، ہم شیعوں سے نہ امام حُسین ع لے سکتے ہیں نہ ہی امام زمانہ ع عج چھین سکتے ہیں۔ *(1980 کی دہائی میں اسرائیل میں منعقدہ شیعہ مطالعاتی کانفرنس سے اقتباس)* اسلام ناب محمدی...
ما را در سایت اسلام ناب محمدی دنبال می کنید

برچسب : نویسنده : eislam-e-naba بازدید : 26 تاريخ : چهارشنبه 13 دی 1402 ساعت: 18:40